پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںلشکرِ جھنگوی کا سربراہ بیٹوں سمیت ہلاک

لشکرِ جھنگوی کا سربراہ بیٹوں سمیت ہلاک

مظفر گڑھ(ہمگام نیوز) شاہ والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملک اسحاق اور ان کے 2 بیٹوں سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان ہلاک جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

نیوز میڈیا کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے شاہ والا میں کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ملک اسحاق، ان کے 2 بیٹے عثمان اور حق نواز سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غلام رسول اور اس کے بیٹے بھی شامل ہیں، تمام ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ہلاک ہونے والے ملزمان میں زیادہ تر کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک اسحاق کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ملک اسحاق کو اسلحے کی نشاندہی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملتان سے مظفر گڑھ لایا جایا جا رہا تھا کہ شاہ والا کے قریب ملزمان کے ساتھیوں کے انھیں چھڑانے کی کوشش کی جس پر ملزمان سے مقابلہ ہو گیا اور تمام ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھی موٹر سائیکلوں پر آئے، ہلاک دہشت گردوں سے بارود سے بھرے 3 واٹر کولر، کلاشنکوف، 12 پستول، 400 گولیاں اور 4 دستی بم برآمد ہوئے۔ ملزمان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز