پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںلندن : بلوچ شہداء کی یاد میں ریفرنس

لندن : بلوچ شہداء کی یاد میں ریفرنس

لندن ( ہمگام نیوز) تیرہ نومبر یوم شہدائے بلوچ کے حوالے سے بلوچستان اور دنیا بھر کی طرح گذشتہ روز لندن میں ایک ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان پیپلز پارٹی ، بلوچ راجی زرمبش کے رہنماؤں کے علاوہ ساوتھ آزربائیجان کے سیاسی کارکن نے بھی شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق تیرہ نومبر یوم شہدائے بلوچ کی مناسبت سے لندن میں ایک ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بلوچستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحیم بندوئی ، بلوچ راجی زرمبش کے رہنما عبداللہ بلوچ ، ساوتھ آزربائیجان کے Alp gokturk، محراب بلوچ اور شبیر بلوچ نے خطاب کیا ، ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بلوچ سرزمین کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے والے فرزندوں کو خراج تحسین پیش کیا ، مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ راجی زرمبش کے رہنما عبداللہ بلوچ نے شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ ہمیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو پاس رکھتے ہوئے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہوگا ، ساوتھ آزربائیجان کے سیاسی کارکن نے بلوچ قومی جہد سے اپنی یکجہتی اور شہداء کی قربانیوں کو سراہاتے ہوئے اپنے سرزمین پہ ایران کے قبضے اور وہاں کی مظالم کا بھی ذکر کیا ، شہداء بلوچ کے اس ریفرنس نے شبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین بلوچستان پہ اپنی تسلط کو دن بدن مضبوط کرتا جارہا ہے جس سے بلوچ قومی جہد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اس لئے ہمیں سر جوڑ کر اس بابت سوچنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز