پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں خواتین پر تشدد کی صورتحال کے حوالے سے ششماہی رپورٹ...

بلوچستان میں خواتین پر تشدد کی صورتحال کے حوالے سے ششماہی رپورٹ جاری

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان میں خواتین پر تشدد کی صورتحال کے حوالے سے ششماہی رپورٹ جاری کردی گئی ۔رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا جون تک بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے 58واقعات رپورٹ ہوئے۔عورت فاونڈیشن کی جانب سے بلوچستان میں خواتین پر تشدد کی صورتحال کے حوالے سے ششماہی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ رواں سال پہلے چھ ماہ کے دوران جنوری تا جون تک صوبے میں غیرت کے نام پر قتل کے 24واقعات رپورٹ ہوئے اس حوالے سے زیادہ تر واقعات نصیرآباد ڈویژن سے رپورٹ ہوئے دوسری جانب خواتین کے قتل کے19جبکہ گھریلو تشدد کے 11واقعات رونماءہوئے رپورٹ میں گذشتہ سال بلوچستان میں خواتین پر تشددکے واقعات کا بھی حوالہ دیاگیا ہے جس کے مطابق 190واقعات رپورٹ ہوئے تھے اس دوران غیرت کے نام پر قتل کے 77واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز