جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںماشکیل: اغواءہونیوالے 3مغویوں نے چلتی گاڑی سے چلانگ لگادی،ایک شخص جاں بحق...

ماشکیل: اغواءہونیوالے 3مغویوں نے چلتی گاڑی سے چلانگ لگادی،ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی

چاغی ( ہمگام نیوز) ماشکیل کے قریب سے اغواءہونیوالے 3مغویوں نے چلتی گاڑی سے چلانگ لگادی جس سے ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نےمغربی و مشرقی بلوچستان کے سرحدی شہر ماشکیل کے قریب تین افراد کو اغواءکرلیا اور انہیں نامعلوم مقام کی طرف لے جارہے تھے کہ چلتی گاڑی سے تینوں افراد نے چلانگ لگادی جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت سردا ر ولد محمد مراد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں غلام سخی ولد اسحاق احمد ضیاءولد نبی کے نام سے شناخت کیا گیا ہے لیویز نے زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش ہسپتال پہنچادی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز