پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںماشکیل میں میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس ایف

ماشکیل میں میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس ایف

 کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں ایرانی قابض ریاست کی جانب سے ماشکیل کے علاقہ میںکاروائی اور میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی قبضہ گیر ریاست مغربی بلوچستان میں بے پناہ جارحیت کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے اب مشرقی بلوچستان میںبراہ راست کاروائیاں کررہی ہیں اس سے قبل ماشکیل پنجگور اور تربت کے مختلف علاقون میں ایرانی فورسز کے متعدد حملہ ریکارڈ پر موجود ہے گزشتہ دنوں عرب ٹی وی نے انکشاف کیا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اس سلسلے میں ایک معائدہ طے پایاگیا جوکہ ایرانی ریاست کو اب براہ راست مشرقی بلوچستان میں کاروائی کی اجازت دی گئی ہے بی ایس ایف تہران اور اسلام کے درمیان طے پانے والے اس معائدہ کو بلوچ نسل کشی کا تسلسل سمجھتے ہوئے ایران جنگی جرائم کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی مترادف سمجھتی ہے ترجمان نے کہاکہ ایرانی یاست پہلے ہی سے مغربی بلوچستان میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کو چیلنج کرتے ہوئے سینکڑوں معصوم بلوچ فرزندوںکو کھلے عام پھانسی دیکر جنگی جرائم پر مبنی اندوہناک کاروائیاں کرکے معصوم بلوچوں کو خاک و خون میں نہلارہاہے انہیںزبردستی فارسی قومیت اور فارسی شناخت اپنانے کے لئے دہشت گردی کا نشانہ بنا رہاہے لیکن عالمی دنیا اور اقوام متحدہ صرف تماشا دیکھ رہے ہیں اب جبکہ اس نو معائدہ مین ایران کو مشرقی بلوچستان میں کاروائی کی چھوٹ دینا نہ صرف تشویش ناک ہے بلکہ یہ اقدام خطے کے امن کے لئے مزید تباہی و بربادی کا سامان ہوگا ایک طرف بلوچ قوم کی نسل کشی میں شدت اور دوسرے طرف عالمی دنیا کے لئے مشکلات اور مسائل کا انبار کھڑا کردیگا ایران جس سے کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں بلکہ وہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجائے ہمیشہ سے انہیں چیلنج کرتا آرہاہے خطے مین ایٹمی اور کیمیائی ہتھیارون کی بات ہو یا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مجرمانہ عمل ایران عالمی قوانیں سے بے پرواہ ہوکر تشدد اور دہشت گردی میں پیش پیش ہے اب مغربی بلوچستان میں انہیں کاروائی کا موقع دینا اور اس کا خیر سگالی کرنااور خطے میں اس قسم کے صف بندیوں کا مطلب بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کے روکنے کی ناکام کوشش ہے اایران بلوچ فرزندوں کی آزادی اور شناخت کے لئے فداکارانہ جدوجہد سے گھبراچکے ہیں بلوچ قوم کی اپنی آزادی اور شناخت کے ساتھ کمٹمنٹ مغربی بلوچستان کےلے روشنی کامینار ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز