جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںمالی میں جرمن فوجی ہیلی کاپٹر تباہ۔

مالی میں جرمن فوجی ہیلی کاپٹر تباہ۔

بماکو(ہمگام نیوز) افریقی ملک مالی میں ایک جرمن فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ مالی کے شمالی صحرائی علاقے میں تباہ ہونے والا یہ ہیلی کاپٹر اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات کیا تھیں اور نہ ہی اس پر سوار دو جرمن شہریوں کے بارے میں کچھ پتہ ہے۔ جرمن حکومت نے تقریبا سات ماہ پہلے مالی میں جرمن مشن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت وہاں ایک ہزار جرمن فوجی تعینات کیے جانا تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز