پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںمحمد عظیم ولد صالح محمد سترہ ستمبر کو خضدار سے لاپتہ ہوئے،...

محمد عظیم ولد صالح محمد سترہ ستمبر کو خضدار سے لاپتہ ہوئے، پریس کانفرنس

کوئٹہ(ہمگام نیوز )خضدار کے علاقہ باغبانہ سے تعلق رکھنے والے حافظ الہی بخش باجوئی ۔نصیر احمد باجوئی ، میر احمد باجوئی ، مولانا عبدالقادر باجوئی مولانا عبدالرزاق نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد عظیم ولد صالح محمد ساکن باجوئی باغبانہ ہمارے قریبی عزیز اور چچازاد بھائی ہیں ۔جو ایک ہفتہ قبل17ستمبر کو صبح 9بجے کے قریب شہر سے سودیٰ سلف لیکر نیو بس اڈہ جھالاوان کمپلیکس خضدار پہنچا جس کے بعد وہ دن دوبجے کے قریب باغبانہ روانہ ہوا اور راستہ سے لاپتہ ہوگیا ہے جوتاحال لاپتہ ہے۔ہمیں خدشہ ہے کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد عظیم کا کسی قوم و قبیلے سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے محمد عظیم لاپتہ ہے جس کی وجہ سے ہمیں ان کے بارے مینں شدید تشویش لاحق ہے۔ ہم نے محمد عظیم باجوئی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے سٹی تھانہ خضدار میں مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دیدی تاہم ایس ایچ او سٹی تھانہ اس سلسلے میں تعاون نہیں کررہاہے ۔ چیف جسٹس آف بلوچستان ہائیکورٹ۔ کمشنر قلات ڈویژن۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے عزیز محمد عظیم باجوئی کی بازیی یقینی بنا کر ہماری پریشانی ختم کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز