جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںمرکز اپنی کمزوریوں کو چھپانے کےلئے آمرانہ روش اپنایا ہے:بی ایس او...

مرکز اپنی کمزوریوں کو چھپانے کےلئے آمرانہ روش اپنایا ہے:بی ایس او آزاد

حب(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد حب زون کے آرگنائزر ظہیر بلوچ اور زونل آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مرکز کی غیر زمہدارنہ رویہ نے بی ایس او جیسے مقدس تنظیم کو بلوچستان کے تعلمیی اداروں سے ختم کرکے گیشکور اور جھاؤ تک محدود کیا ہے اور آج بھی مرکزی سنگت اپنے غلطیوں کو برقرار رکھتے ہوئے غیر آئینی پسند نہ پسند پر زونوں میں مداخلت کررہے ہیں.
گزشتہ ھفتے مرکز نے کراچی سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی اجلاس کا جھوٹا خبر شائع کروایا جو انتہائی مضحکہ خیز اور بچگانہ عمل ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ اداروں کا رٹ لگانے والوں کا چہرہ پاش ہوگیا.
گزشتہ دو تین سالوں میں تنظیم سے اختلافات رکھنے پر سنجیدہ دوست کنارہ کش ہوئے اور ہم نے اداروں کی تقدس کا خیال رکھتے ہوئے تنظیم کے اندر رہ کر اختلافات کو بحث کے لیے پیش کیا مگر بانک کریمہ کی غیر زمہدارانہ رویہ اور ڈکیٹرشپ نے ھمیشہ کارکنوں کو دیوار سے لگایا اور ایک سال تک کسی مرکزی رہنما نے زون کا دورہ تک نہیں کیا ہے
اور گزشتہ ھفتہ اچانک کریمہ نے کراچی سے پریس ریلیز جاری کروایا کہ حب زون کا آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیا گیا جو جھوٹ پر مبنی خبر ہے.
بی ایس او آزاد حب زون مرکز کی غیر زمھدارانہ رویہ پر اختجاج برقرار رکھتے ہوئے کل مرکزی کال پر ہڑتال کا حصہ نہیں بنا اور آئندہ کریمیہ اور کمال کی کسی کال اور پروگرام کا حصہ نہیں بنے گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز