جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںمرکز ایک سال سے جاری بحران کا خاتمہ نہیں کر پا رہی۔...

مرکز ایک سال سے جاری بحران کا خاتمہ نہیں کر پا رہی۔ بی ایس او آزاد پنجگور زون

زون کو روایتی سیاست کی نظر نہیں ہونے دینگے کانسٹیٹیوشنل بلاک کے ساتھ سرگرمیاں جار ہی رکھنے کا فیصلہ۔
پنجگور ( ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد پنجگور زون کا سینئر باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں زون کی کارکردگی اور تنظیمی مسائل پر سیر حاصل بحث کیا گیا ۔ اجلاس میں زون کو منظم اور فعال رکھنے کیلئے تجاویز دی گئیں اور تنظیم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کانسٹیٹیوشنل بلاک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بلاک میں شامل زونوں کے ساتھ مل کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران زونل سرگرمیوں کے ختم ہونے پر بحث کرتے ہوئے ممبران نے کہا کہ پنجگور زون جو کہ چند سال قبل تک بی ایس او آزاد کے متحرک زونوں میں سر فہرست تھا لیکن گزشتہ تین سالوں سے جاری روایتی سیاست کی وجہ سے بی ایس او آزاد پنجگور میں اپنی قوت اور فعال حیثیت کھو چکا ہے جو کہ بلوچ قوم اور بی ایس او آزاد کے ممبر و ہمدردوں کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ تنظیم کے مرکز ی قیادت کے دعوے دار گزشتہ ایک سال سے جاری مرکزی بحرانوں کا خاتمہ نہیں کر پا رہی اور نہ ہی اس دوران ان کی جانب سے کوئی مثبت طرز عمل اختیار کیا گیا ہے جو یہ ثابت کرتی ہے کہ وہ نہ تنظیم کو مسائل و بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں اور نہ ہی انہیں تنظیم کو انقلابی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی دلچسپی ہے ۔ اجلاس میں کہا گیاکہ ان تمام مسائل کے باوجود پنجگور زون کے ممبران میں بی ایس او آزاد کے ساتھ والہانہ وابستگی اور اپنا تنظیمی کرادار ادا کرنے کا جزبہ موجود ہے ۔ اسی جزبے کی وجہ سے پنجگور زون ایک مرتبہ پھر منظم ہورہی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجگور زون مزید مرکز کی روایتی سیاست کو جاری نہیں رکھے گی اور اپنی ممبران کو منظم رکھتے ہوئے بی ایس او آزاد کی حقیقی مقصد پر انہیں متحرک رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز