شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںمشروط عندیے بلوچ قومی اتحاد کیلئے رکاوٹ ثابت ہورہے ہیں : بشیر...

مشروط عندیے بلوچ قومی اتحاد کیلئے رکاوٹ ثابت ہورہے ہیں : بشیر زیب بلوچ

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین و آزادی پسند رہنمابشرزیب بلوچ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بلوچ قومی تحریک سے وابسطہ تمام آزادی پسند قوتوں کو حقیقی اتحاد کیلئے عملی طور پر فوری اقدامات کرنا چاہیے ،کیونکہ موجودہ حالات میں قومی تحریک سنجیدگی سے عملی طورپر اتحاد کے حوالے سے بنیادی اقدامات کامتقاضی ہے لہذا ہمارے اتحاد یا اشتراک عمل کیلئے بنیاد قومی تحریک کے تقاضوں کو مدنظر رکھکر بنائی جائے جس کیلئے لازمی طورپر ہمیں بہت سے چھوٹے چھوٹے گروہی وعلاقائی مفادات کو پس پشت ڈالنے پڑیں گے، ماضی میں ہمارے دیگر آزادی پسند ساتھیوں سے جو اصولی اختلافات تھے ان اختلافات کے حوالے سے نظرانداز کرنے کے ر ویوں نے بداعتمادی کے فضاء کو جنم دیا جس سے تحریک پہ منفی اثرات مرتب ہوئیں اور اسکا فائدہ تحریک دشمنوں کو ہوا، اس بات میں کوئی دہرائے نہیں کہ تحریک کو منظم کئے بغیر توجہ حاصل کرنا اور کامیابی نا ممکن ہیں آج ہمسایہ ممالک میں بلوچ قومی تحریک کے دوست و بہی خواہ اتحادکے ضرورت کو سمجھتے ہوئے اس امر پر زور دے رہے ہیں کہ ہمیں جلداز جلد یکجہتی کا مظاہرہ کرکے تحریک کو وقت وحالات کے تحت منظم و متحرک کرناچاہیے، کیا وجہ ہے کہ اس ضرورت پر ہم سنجیدگی سے عملی طورپر کوئی بھی قدم اٹھانے سے قاصر ہیں ،اصولی اختلافات پر غوروخوض کے سواء مشروط عندیے اتحادکے راہ میں رکاوٹ ثابت ہورہے ہیں ان حالات میں گروہی برتری حیثیتوں کا تعین فرد و اداروں کی غیرضروری بحث سے حددرجہ اجتناب کرنا چاہیے،ہم سمجھتے ہیں کہ فی الوقت اصولی اختلافات میں بھی ہمیں مماثلت پر زور دیکر اختلافی نقاط کیلئے ماحول کو ساز گار بنانے کی مخلصانہ کوششیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز