شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںمشکے،آواران وتربت سے فورسز کے ہاتھوں سات افراد لاپتہ،گھر نذر آتش

مشکے،آواران وتربت سے فورسز کے ہاتھوں سات افراد لاپتہ،گھر نذر آتش

مشکے/آوارن/تربت(ہمگام نیوز) مشکے و آواران کے علاقوں میں پاکستانی فوج کی بربریت جاری،اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے سے ذگری پیشوا دو افراد سمیت فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ،مشکے کلر میں پاکستانی فوج نے آبادی پر دھاوا بول کر گھروں میں لوٹ ماری کی، اور ذگری فرقے کے پیشوا مْلا شبیر ولد جان محمد و دیگر دو بلوچ فرزندوں کے ساتھ حراست کے بعد ملٹری کیمپ منتقل کر دیا۔

جبکہ آواران کے علاقے دراسکی میں فورسز نے تین بلوچ فرزندوں کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دوران آپریشنز فورسز نے دراسکی میں اللہ داد میتگ میں آرمی نے گھروں کو نذر آتش کرنے کے بعد 16 سالہ اسد ولد اللہ داد سمیت دو بھائی شیر دل ولد نوکاپ ،بہار ولد نوکاپ جو چروائے ہیں فورسز نے انکو بھی لاپتہ کردیا،اور انکی بھیڑ بکریوں کو بھی ساتھ لے گئے ،دونوں بھائی گچک کے رہائشی بتائے جاتے ہیں،

کچھ روز قبل تربت سے بالیچہ جانے والا داؤد ولد حاجی محمد رحیم اپنے گھر نہ پہنچا ،اہل مکینوں کے مطابق خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اسے راستے سے لاپتہ کر دیا ہے۔​

یہ بھی پڑھیں

فیچرز