جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںمشکے میں پاکستانی آرمی آپریشن جاری،علی نواز گوہر شہید ہوئے

مشکے میں پاکستانی آرمی آپریشن جاری،علی نواز گوہر شہید ہوئے

مشکے (ویب ڈسک) مشکے میں پاکستانی فوجی آپریشن جاری،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے گجلی و گرد نواع میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری کے ساتھ بڑی تعداد میں زمینی فوج کا آپریشن جاری ہے،واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستانی گن شپ جہازوں کی بمباری اور جھڑپوں کے بعد بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے چھوٹے بھائی علی نواز گوہر شہید ہوئے ہیں جو2005 میں ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ و ساتھیوں سمیت کراچی سے ریاستی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغوا بھی ہوئے تھے،رہائی کے بعد سے مسلسل جہد آزادی میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے،اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز جاری بمباری میں دو گن شپ ہیلی کاپٹر اور ایک جٹ جہاز شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز