جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںمشکے میں پاکستانی فورسز کا سول آبادی پہ حملے کی مذمت کرتے...

مشکے میں پاکستانی فورسز کا سول آبادی پہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی خاموشی سے پاکستانی اپنے بے لگام بد نام زمانہ آئی ایس آئی اور فوج کے ذریعے بلوچستان پر قبضہ کے بعد سے ایک نہ رکنے والی ظُلم کا سلسلہ روا رکھا ہواہے، جس میں بلوچ بچے عورتیں ، جوان بوڑھے اس کی دہشت سے نہیں بچ سکے ہیں، آج ایف سی نے مشکے میں میہی کی سول آبادی پر مارٹر کے کئی گولے داغے جو گھروں کے قریب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، یہ میہی میں پہلی دفعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے دو دفعہ گن شپ جہازوں کے علاوہ کئی چھوٹے بڑے آپریشن کرکے لوگوں کو شہید و اغوا کیا گیا ہے ، ہم پاکستانی فورسز کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ ایک جانب فورسز کی براہ راست آپریشن و بمباری تو دوسری جانب بلوچ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو اغوا کرنے کے بعد انکی مسخ شدہ لاشوں کے پھینکنے کے سلسلہ کوجاری رکھے ہوئے ہیں، گزشتہ روز لاپتہ تین بلوچ فرزندوں کی مسخ شدہ لاشیں ریاستی خفیہ اداروں کی جانب سے کراچی میں پھینکی گئیں۔ اس ماہ اب تک ریاستی ظلم و جبر سے 27 بلوچ فرزند شہید ہوئے ہیں، جس میں مسخ شدہ لاشیں ،آبادیوں پہ بمباری اور فورسز کی ٹارگٹ کلنگ شامل ہونے کے ساتھ چار معصوم بچے بھی اسی ماہ فورسز کی بربریت و فرعونیت کی زد میں شہید ہوئے ہیں۔انسانی حقوق کی رپورٹ کے تناظر میں ریاستی جارحیت میں اضافہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ یہ ریاست اپنے آپ کو دنیا کی تمام قوانین سے بالا سمجھتی ہے جو اقوام عالم کے ذمہ دار اداروں کے لیے باعث تشویش ہونا چائیے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز