جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںمظلوم اور بے گناہ انسانوں کی قتل کوغیر انسانی عمل سمجھتے ہیں...

مظلوم اور بے گناہ انسانوں کی قتل کوغیر انسانی عمل سمجھتے ہیں بی ایل اے

کوئٹہ ہمگام نیوز
بی ایل اے کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے این این آئی کو فون کرکے کوئٹہ کلی قمبرانی روڑ پہ ایف سی کانوائے پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے کہا کہ آج کوئٹہ میں پاکستانی فورسز بلوچ آبادیوں پہ چھاپہ کے لئے آرہے تھے کہ ہمارے سرمچاروں نے انھیں ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے قمبرانی روڈ پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تین اہلکارہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعدحواس باختہ پاکستانی فورسز اندھادھند فائرنگ کرکے عام لوگوں کو نشانہ بنایا جس سے کئی لوگ زخمی ہوئے ۔
بی ایل اے کے ترجمان میرک بلوچ نے مزید کہا کہ قابض ریاستی ادارے تسلسل کے ساتھ ہزاراہ برادری کا بے رحمانہ طریقے سے قتل عام کررہے ہیں اور اپنے اس انسانیت سوز عمل کو جواز بنا کر بلوچ آبادیوں پر یلغار کرکے بلوچوں پر مظالم کے لئے جواز پیدا کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ بلوچوں کو مذہبی جنونیت سے جوڑ نے کی سازش کو سرانجام دے رہے ہیں مظلوم اور بے گناہ افراد کے قتل کو ہم غیر انسانی عمل سمجھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ لشکر بلوچستان ہمارے کاروائیوں کو اپنے نام کرنے سے گریز کرے اس کی نا اہل قیادت کو اپنے کام پر توجہ دیں اگروہ واقعی بلوچ قوم کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ،ویسے بھی لشکر بلوچستان صرف خالی خولی اخباری بیانات اور دوسرے تنظیموں کے کام پر اپنے آپ کو زندہ رکھ رہا ہے ۔بی ایل اے کے ترجمان نے کہا کہ آج اس حملے کے ردعمل میں ریاستی فورسز نے کوہستان مری کے مختلف علاقوں میں مقامی آبادیوں پر فضائی حملے کیے جس میں ایک خاتون شہید اور بچوں سمیت بہت سے دیگرافراد شدید زخمی ہوئیں ،ریاستی بے رحمانہ بمباری سے مزید جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے کیونکہ مواصلات رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں نقصانات کے حوالے سے معلومات تاحال معلوم نہ ہوسکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز