شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںمغربی بلوچستان میں ایرانی پاسدارن انقلاب کے تین اہلکار ہلاک

مغربی بلوچستان میں ایرانی پاسدارن انقلاب کے تین اہلکار ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز) مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں مسلح جنگجوئوں کے ایک گروپ نے حملہ کر کے پاسداران انقلاب کے تین اہلکار قتل کر دیے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ’’ایرنا‘‘ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں کرنل اکبر عبداللہ نجاد، سارجنٹ قدرت اللہ ماندنی اور موسیٰ نصیری بیات نامی تین اہلکار ہلاک ہوئے۔ تینوں فوجیوں کا تعلق پاسداران انقلاب کے جنوبی ایران کے ضلع فارس میں تعینات فجر بریگیڈ سے تھا۔

مغربی بلوچستان کے صوبائی گورنر علی اصغر میرشکاری نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں نے دریائے نھنک کے کنارے گشت میں مصروف فوج کی ایک جیپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین فوجی افسر مارے گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز