پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںمغوی لڑکیوں اورجنگ بندی کے لیے بوکو حرام اورحکومت کے مذاکرات

مغوی لڑکیوں اورجنگ بندی کے لیے بوکو حرام اورحکومت کے مذاکرات

ابوجا(ہمگام نیوز) نائجیریا کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے اور اسلامی شدت پسند گروپ بوکو حرام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے اور بوکو حرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اغوا کی گئی سکول کی لڑکیوں کو چھوڑ دے گا۔

نائجیریا کے چیف ڈیفنس سٹاف ایلکس بادہ نے یہ اعلان کیا تاہم بوکو حرام کی طرف سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بوکو حرام نے سنہ 2009 سے نائجیریا میں بغاوت کا اعلان کر رکھا ہے اور نائجیریا کی فوج کو اسے شکست دینے میں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

شدت پسند گروہ کے 200 سے زیادہ سکول کی لڑکیاں اغوا کرنے پر پوری دنیا نے اس کی مذمت کی تھی۔

لڑکیوں کو شمال مشرقی شہر چیبوک سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کو بازیاب کرانے میں ناکامی پر حکومت کو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز