شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان: قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں 11 بلوچ فرزند اغواء

مقبوضہ بلوچستان: قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں 11 بلوچ فرزند اغواء

کوئٹہ(ہمگام نیوز) دشت ، مشکے ، تربت اور پسنی میں قابض پاکستان آرمی کی بربریت ، 11افراد حراست بعد لاپتہ ، 2بازیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کی آج بروز منگل کوضلع کیچ کے علاقے دشت پیروتگ ،دشت کینالاں، مشکے ، تربت اور پسنی میں بربریت کے دوران 11فراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جبکہ گذشتہ دنوں دشت ڈمب میں فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ستر سالہ ملا پیر محمداپنے بیٹے پر ویز کے ساتھ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔پاکستان فوج نے ضلع کیچ کے علاقے دشت پیروتگ میں آپریشن کرکے 5افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا جن میں تین کی شناخت نذیر ولدغلام رسول ، سمیرولد مراد جان ، دلجان ولدمراد جان کے ناموں سے کی گئی ۔ذرائع کے مطابق سمیر مراد جان ایک چرواہا ہے اور اس وقت وہ اپنے بھیڑ بکریوں کو چرارہا تھا کہ فوج نے اسے حراست میں لیا اور اس کے بعد اسے کے بھائی دلجان کو بھی لاپتہ کیا۔اسی طرح مشکے کے علاقے النگی میں فوج نے آپریشن کر کے گھر گھر تلاشی لی ، خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور2افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا جن کی شناخت محمود ولد سلیم اورداد محمد ولد ناہو کے ناموں سے ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات تربت کے علاقے کوہ مراد زیارت میں فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ذکری فرقے کے پیش امام واحد خیال ولد شیران اور کریم ولد رفیق نامی دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ اسی طرح فورسز نے پسنی میں ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کیا۔ذرئع کے مطابق فورسز نے پسنی جیٹی کو محاصرے میں لیکر صدیق نامی نوجوان کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا جو کلمت کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز