شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںموجودہ حکومت اور فورسز کی بلوچ آبادیوں پر حملوں کی شدید الفاظ...

موجودہ حکومت اور فورسز کی بلوچ آبادیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت، بی این ایم

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے موجودہ حکومت اور فورسز کی بلوچ آبادیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں زمینی فورسزو فضائی گن شپ ہیلی کاپٹروں و جٹ طیاروں کی بمباری جاری ہے ۔جو پوری مہذب دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چائیے،مرکزی ترجمان نے کہا کہ مشکے کے مختلف علاقوں گجلی،سنڑی ،میشودی و گرد نواع میں زمینی فورسزکیساتھ فضائی بمباری دوسرئے روز بھی جاری ہیں جس سے بلوچ فرزندوں ،خواتین و بچوں کے شہادتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ علاقے مکمل فورسز کے محاصرئے میں ہیں جس سے حتمی تفصیلات کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،ترجمان نے کہا کہ ضلع آواران جو عید کے پہلے روز سے آپریشن و محاصر ئے کا شکار ہے آج بھی آواران کے علاقے کور ڈاٹ،زیارت ڈن میں فورسز نے درجنوں گھروں کو جلایا اور آبادیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے،اسی طرح گوادر سے منسلک کئی علاقوں میں بمباری و زمینی آپریشن کی اطلاعات ہیں۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسزکی سول آبادیوں پر زمینی و فضائی حملوں میں تیزی کا وجہ دراصل عالمی انسانی حقوق کے اداروں و مہذب ممالک کی خاموشی ہے، جس سے فائدہ اُٹھا کر چین کے ساتھ مل کر اپنے سامراجی عزائم کو پورا کرنا چاہتا ہے جو ایک سنگین عالمی خطرہ ہے جس سے نہ صرف اس خطے بلکہ پورے دنیا کی امن و انسانیت خطرہ سے دوچار ہو گی۔آج پاکستان،چین کے ساتھ مل کر اپنے معاہدوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جس طرح بلوچ آبادیوں پر یلغار کر کے نسل کشی میں تیزی لایا ہوا ہے دراصل یہ تمام حربے بلوچ سرزمین پر قبضہ کو مظبوط بنا کر بلوچ قوم کو صفہ ہستی سے مٹانے کی پالسیاں ہیں مگر سامراج اور اسکی حکومت بھول چکی ہے کہ آزادی کی جدوجہد کو سنگینوں سے زیر نہیں کیا جا سکتا ہے،مرکزی ترجمان نے کہا کہ ہم دنیا کے مہذب ممالک،ہمسایہ ممالک سمیت اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی خاموشی کو تھوڑ کرفورسزکو عالمی جنگی قوانین کے کٹہرئے میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز