پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںمکران و آواران سے کم از کم 15,000لوگ ہجرت کر چکے ہیں۔...

مکران و آواران سے کم از کم 15,000لوگ ہجرت کر چکے ہیں۔ ایچ آر سی پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) لاقانونیت سے دل براشتہ ہو کے مکران،خاران اور آواران سے اب تک 15,000 لوگ ہجرت کر چکے ہیں۔

ہیومن رائٹس بلوچستان چیپٹر کے سربراہ طاہر حسین خان نے اخباری نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،یہ ایک سرسری اندازہ ہے کیونکہ مقامی بلوچوں کی بہت بڑی تعداد نے تربت،گوادر،پنجگور،خاران اور آواران کے ضلعوں سے ہجرت کی ہےٗ

انھوں نے بتایا کہ مخدوش صورتِ حال کی وجہ سے تربت کے بیشتر تعلیمی ادارے بھی بند ہوگئے ہیں۔

طاہر نے بتایا کہ،لاقانونیت و تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے مکران سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر خاندان کراچی جا رہے ہیںٗ

تربت سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان جو حال ہی میں تربت کے علاقے دشت میں مسلح تنظیموں کی بار بار کی کاروائیوں سےتنگ آکر کوئٹہ شفٹ ہوئے ہیں انکا کہنا ہے کہ، ہم نے علاقہ اسلئے چھوڑ دیا کیونکہ ہم جنگ کے بیچ پھنس گئے تھےاور بچوں کو سکول تک بھیج نہیں سکتے تھے

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز