پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںمیرے بھائی اوراسکے ساتھی کو بازیاب کرایا جائے۔ ہمشیرہ حافظ عبداللہ

میرے بھائی اوراسکے ساتھی کو بازیاب کرایا جائے۔ ہمشیرہ حافظ عبداللہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مستونگ کے رہائشی حافظ عبداللہ شاہوانی کی ہمشیرہ نے صوبائی حکومت اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ انکے بھائی اورساتھی کی بازیابی میں اپنا کردار اد اکریں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرے بھائی حافظ عبداللہ کو 9اگست2013ءکو مستونگ کے علاقے لدھا سے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ساتھی سعید احمد شاہوانی کے ہمراہ کوئٹہ سے مستونگ جاتے ہوئے اٹھایا جبکہ چار روز بعدانکی موٹر سائیکل لدھا کے قریب سے مل گئی جو تاحال پولیس تھانہ سٹی مستونگ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز