پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںعنایت اللہ بنگلزئی کوبازیاب کرایا جائے: اہلخانہ

عنایت اللہ بنگلزئی کوبازیاب کرایا جائے: اہلخانہ

کوئٹہ(ہمگام  نیوز)لاپتہ ہونے والے عنایت اللہ بنگلزئی کی ہمیشرہ چیف جسٹس پاکستان اوربلوچستان سمیت وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ میرے بھائی کوباحفاظت بازیاب کرایاجائے کیونکہ اس کاکسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت سمیت مزاحمتی تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں وہ ایک سرکاری ملازم ہے یہ بات نہوں نے پیر کو وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ 23مئی 2014کومیرابھائی عنایت اللہ بنگلزئی اسپلنجی سے ویگن پرکوئٹہ علاج اوراپنے شناختی کارڈکی رینیول کرانے کیلئے آرہاتھامعلوم ہواکہ اسپلنجی میں فوجی آپریشن ہورہاہے اورمیرے بھائی کوبھی ویگن سے اتارکراپنے ساتھ لے گئے بعد میں ہمیں معلوم ہواکہ ان کے ہمراہ دوافرادعبدالفتح اوربشام خان کوبھی ساتھ لے گئے ہیں کچھ روز بعد بشام خان کوچھوڑدیاگیاجس نے ہمیں بتایاکہ عنایت اللہ اورعبدالفتح بھی میرے ساتھ والے سیل میں موجود تھے انہوں نے کہاکہ 24مئی 2014کواخبارات میں ایف سی کی جانب سے بیان آیاکہ اسپلنجی سے 3افرادکوگرفتارکیاگیاہے حالانکہ میرے بھائی کاکسی بھی سیاسی مذہبی جماعت اورمزاحمتی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں وہ ایک سرکاری ملازم ہے اورہرماہ علاج کی غرض سے کوئٹہ آتاتھااگروہ کسی کیس میں ملوث ہے تواسے معزز عدالت میں پیش کیاجائے انہوں نے چیف جسٹس پاکستان بلوچستان اوروزیراعلیٰ انسانی کی تنظیموں سے اپیل کی کہ میرے بھائی کوفوری طورپربازیاب کرانے میں اپناکرداراداکریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز