جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںمیرے دونوں بیٹوں بازیاب کرایا جائے۔عطا محمد چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل

میرے دونوں بیٹوں بازیاب کرایا جائے۔عطا محمد چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے رہائشی میر عطاء محمد نے صوبائی حکومت اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ اس کے دو بیٹوں کو فوری طور پر بازیاب کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی میر عطاء محمد نے بتایا کہ 15اور 16دسمبر کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکورٹی اہلکار ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور میرے دو بیٹوں عبدالمالک اور یار محمد کو اٹھا کر اپنے ہمراہ لے گئے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹوں کے لاپتہ ہونے کے بارے میں زرغون آباد تھانے میں رپورٹ درج کرانے کیلئے درخواست دی لیکن تاحال رپورٹ بھی درج نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود میرے بیٹوں سے کوئی ملاقات بھی نہیں کروائی گئی ہمیں ان کی جان کا خطرہ لاحق ہے انہوں نے کہاکہ اگر میرے بیٹوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے بصورت دیگر انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ۔انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ اس کے دونو ں بیٹوں کو منظر عام پر لانے کیلئے احکامات جاری کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز