چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںمیڈیا شورش زدہ علاقوں کی غیرجانبدارانہ حقائق دنیا کے سامنے لائیں :...

میڈیا شورش زدہ علاقوں کی غیرجانبدارانہ حقائق دنیا کے سامنے لائیں : بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچ لبریشن آرمی نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان جینئد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے اتوار کے روز مشکے سے آواران سے جاتے ہوئے خالق آباد کے مقام پر فورسز کے کانوائے پر خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکارہلاک و زخمی ہوئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ترجمان نے کہا کہ فورسز شدت کیساتھ بلوچستان کے مختلف علاقوں مشکے ‘ چمالنگ ‘ کوہلو میں فضائی و زمینی کارروائیوں کے ذریعے عام بلوچ آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں اور ساتھ ساتھ لاپتہ بلوچ فرزندوں کی مسخ شدہ لاشیں پہاڑوں پر پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے وسیع تر پہاڑی سلسلہ کی وجہ سے کافی عرصہ کے بعد لاشیں مل رہی ہیں لیکن اکثر گرمی کی وجہ خراب ہوچکی ہیں اور عام آبادی پر حملے کی صورت میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شہید و زخمی ہورہے ہیں میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انسانیت کے ناطے شورش زدہ علاقوں کے غیرجانبدارانہ دورے کرکے حقائق کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے اور انسانی حقوق کے دعویداروں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ بلوچستان میں بھی انسانیت نسلی کشی کے دردناک خونی المیہ کو سنجیدگی سے سمجھتے ہوئے ریاست کے ظلم وجبر کیخلاف آواز اٹھائیں نہ تو تاریخ میں انسانیت دوست تنظیمیں انسانیت جرائم پیشہ فہرست میں شمار ہوگا بی ایل اے بحیثیت ذمہ دار تنظیم مکمل عالمی و انسانی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بلوچستان کی آزادی کیلئے لڑرہے ہیں مکمل صبرانہ رویہ اپنا کر انسانی سوچ اور ہمدردی کے تحت قدم اٹھارہے ہیں تاکہ فورسز کے علاوہ ان کے خاندانوں کو نقصان نہ ہو لیکن فورسز کا رویہ دن بدن ہمیں مجبور کررہا ہے کہ ہم فورسز اور حکمرانوں کے خاندانوں اور گھروں پر حملہ آور ہوں بعد میں ہم ذمہ داری نہیں ہونگے کیونکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کی مکمل خاموشی اور دشمن کے ظلم و نفرت ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کررہی ہیں دوسری جانب فورسز کا بلوچ سرمچاروں کیساتھ مقابلہ کرنے میں پسپائی کے ردعمل میں مکمل ڈرامہ پروگرام تربیت دیا جارہا ہے انہیں فورسز اوران آلہ کار جو مکمل طورپر نفسیاتی مریض ہو چکے ہیں ان کو حوصلہ دینے اور عالمی آراء عامہ کو گمراہ کرنے کی خاطر خفیہ ادارے سرمچاروں کو اپنے آلہ کاروں کے ذریعے میڈیا کے سامنے پیش کررہے ہیں کہ وہ ریاست کے حق میں ہتھیار ڈال رہے ہیں یہ نام نہاد سرمچاروں کے اس حقائق کو بی ایل اے کئی عرصہ پہلے بلوچ قوم کے سامنے بے نقاب کر چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز