پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںنائجیریا: دو لڑکیوں کے خودکش حملے، کم از کم 60 افراد ہلاک

نائجیریا: دو لڑکیوں کے خودکش حملے، کم از کم 60 افراد ہلاک

ابوجا(ہمگام نیوز) نائجیریا میں ہونے والے دو مختلف خودکُش حملوں کے نتیجے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ دونوں خودکُش حملے دو لڑکیوں نے مائیدو غوری کی ایک مارکیٹ میں کیے۔

اطلاعات کے مطابق بورنو ریاست کے دارالحکومت میں پہلے ایک حملہ کیا گیا، جس کے بعد وہاں لوگ اکٹھے ہوئے اور پھر دوسرا خود کُش حملہ ہوا۔ حکام نے اس حملے کا الزام شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر عائد کيا ہے۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق حملہ آور برقعہ پوش تھیں۔ ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ مختلف نیوز ایجنسیوں کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد چالیس سے 70 کے درمیان ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

چار عینی شاہدین کے مطابق سب سے پہلے ایک برقعہ پوش خاتون تجارتی مارکیٹ میں داخل ہوئی اور اس نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا اور جونہی لوگ امدادی کاموں کے لیے اکھٹے ہوئے ایک اور زور دار دھماکا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز