جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںنادرا نے سو ڈالر کے عوض دہشتگردوں کو شناختی کارڈ فراہم کیا

نادرا نے سو ڈالر کے عوض دہشتگردوں کو شناختی کارڈ فراہم کیا

ہمگام نیوز۔ پاکستان میں حکام نادرا کے اہلکاروں سے جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ نادرا کی طرف سے دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو محض 100 ڈالرز کے برابر رقم کے عوض شناختی کارڈ جاری کیے گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سرکاری دستاویزات کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے دوران نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) میں اس مبینہ دھوکا دہی کے معاملے کا پتہ چلایا۔ آئی ایس آئی کی دستاویزات کے مطابق، ’’اس بات کا پتہ چلایا گیا ہے کہ نادرا حکام شر پسندوں اور دہشت گردوں کو جعلی شناختی کارڈ کے حصول میں مدد کرنے میں ملوث ہیں۔‘‘

ان دستاویزات کے مطابق 2009ء میں نیویارک کے سب وے نظام پر حملے کے منصوبے کے حوالے سے امریکا کو مطلوب اور القاعدہ کا سینیئر رہنما عدنان الشکری جمعہ بھی ان لوگوں میں شامل تھا جس نے حکام کو رشوت دے کر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا۔ سعودی عرب میں پیدا ہونے والے شُکری جمعہ نے کچھ وقت امریکا میں بھی گزارا تھا۔ تاہم القاعدہ کا یہ رہنما دسمبر 2014ء میں جنوبی وزیرستان میں ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز