پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںنام نہاد ترقی کی ضرورت نہیں آزادی ہی بلوچ قومی مسئلہ کا...

نام نہاد ترقی کی ضرورت نہیں آزادی ہی بلوچ قومی مسئلہ کا حل ہے۔ بی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاہے کہ ریاست اپنی ہٹ دھرمی ترک دیں بلوچ مسئلہ کا حل آزادی ہے ترقی اور تعلیم کے سہانے خواب دکھاکر بلوچ قوم کو مزید غلام نہیں بنا یا جاسکتا بلوچ تحریک آزادی کے جڑیں عوام میں پھیلے ہوئے ہیں اسے لالچ طاقت اور تشدد سے روکا نہیں جاسکتا شہداءنے بلوچ قوم کو طویل غلامی اور اس کے نقصان دہ اثرات سے آگاہ کرکے عوام کے لئے آزادی کا الا ﺅ روشن کرکے تحریک کو اپنی خون اور جدوجہد سے ایندھن دی ترجمان نے کوہ سلیمان کے معرکہ میں شہید ہونے والے بلوچ سپوت شہید دوست محمد بزدار شہید محمدان بزدارشہید یار خان بزدارکو یاد کرتے ہوئے کہاکہ شہداءکے قربانیوں کے طویل سلسلے نے بلوچ قوم کو غلامی کے خلاف صف آراہ کرکے قبضہ گیریت کے خلاف حوصلہ اور ہمت دی ہے شہدا ءنے جس مقصد کو لے کر میدان میں آئے اور شہادت قبول کی وہ صرف اور صرف بلوچ قوم کی آزادی ہے ان کی غیر معمولی بہادی اور صلاحتیں ہمارے مشعل راہ ہے ترجمان نے کہاکہ آج ریاست بلوچ تحریک آزادی کا راستہ روکنے کے لئے طاقت کا اندھنا دھند استعمال کررہی ہے پنجگور و سمیت بلوچستان بھرمیں انسانیت سوزتشدد کالامتنائی سلسلہ جاری ہے بلوچ قوم کو نام نہاد پیکجز ترقی اور تعلیم کے جھانسے دیکر ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے ریاست کے ان حربوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بلوچ تحریک آزادی کے شدت سے جاری سلسلے سے سراسیمگی اور خوف کا شکار ہے اور اپنی تسلط کو تحفظ دینے کے لئے وہ اس طرح کے منصوبہ بندیوںپر گامزن بلوچ عوام کو اپنی دھارے میں لانے کی جستجو کرکے اپنی مخصوص مقاصد کی تکمیل کے لئے جہاں ریاست بلوچ سرزمیں کو خوں میں نہلارہاہے وہاں غیر عسکری حربوں سے نام نہاد جمہوریت اور ترقی کے سوانگ رچاکر بلوچ قو م کو مزید غلام بنانے کی تگ دو کررہے ہیں ترجمان نے کہاکہ ریاست اور ان کے گماشتوں کے یہ حربے سلو پوائزن کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچ عوام ریاست کے ان حربوں سے آگاہ ہوکر انہیں دوٹوک مسترد کرکے ریاستی یونٹس اورپارلیمانی پارٹیوں کے بہکاوے میں نہ آئیں بلوچ قوم کو ریاست کے نام نہاد غلام ترقی کی ضرورت نہیں بلکہ آزادی ہی بلوچ قومی مسئلہ اور بلوچ قوم کے دکھوں اور ارمانوں کا حل ہے بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد بلوچ قوم کی فلاح ترقی اور آزاد و خوشحال مستقبل کے لئے ہیں جس کی بنیادوں میں شہداءکو خون شامل ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز