جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںنصراللہ بلوچ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،...

نصراللہ بلوچ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری ایک بیان میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ کے ساتھ سول ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پیش آنے والے واقعہ اور ایم ایس سول ہسپتال کی حکم پر ان کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ سول ہسپتال ایم ایس کا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے ایم ایس کا ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز کا پیشہ ورانہ زمہ داریوں سے غفلت اور لاپروائی کے کا نوٹس لینے کے بجائے نصر اللہ بلوچ اور ان کے اہلہ خانہ کو حبس بے جا میں رکھنے اور پولیس کو مداخلت کا موقع فراہم کرنے کی کوشش نہ صرف غیر زمہ دارانہ ہیں بلکہ منافرت اور انتقام گیری کے سواکچھ نہیں تر جمان نے کہاکہ ایم ایس ہسپتال کا زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بجائے وائس فار مسنگ پرسنز کے چیئر میں کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ مسلمہ انسانی و اخلاقی اقدار کے قطعی خلاف ہے ترجمان نے کہاکہ کوئٹہ ھدہ جیل روڈ سمیت کوئٹہ کے بیشتر بلوچ آبادی والے علاقوں میں کیبل آپریٹوں کی جانب سے وش نیوز ٹی وی چینل کو غیر اعلانیہ طوربندرکیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں کیبل نیٹ ورکس کو ایک مقامی پارلیمانی پارٹی کے جانب سے باقائدگی سے کہاگیا ہے کہ وہ وش ٹی وی چینل کی نشریات کو فی الفور معطل کریں ترجمان نے کہاکہ وش چینل کی نشریات کو غیر اعلانیہ طور پر روکنے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب پر امن بلوچستان منصوبہ پر کٹھ پتلی حکومت کو ایک پروگرام میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد سے کیبل نیٹ ورکس نے وش چینل کو ہٹادیا ترجمان نے کہاکہ کیبل آپریٹرزکی جانب سے اگر وش ٹی وی چینل کو فوری طور پر آن ایئر نہیں کیا گیا تو دیگر ٹی وی چینلزکا بائیکاٹ کرکے کیبل آپریٹرون کے خلاف احتجاج کرکے دیگر چینلز کو بھی بند کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز