سه‌شنبه, آوریل 16, 2024
Homeخبریںننگرہار میں ڈرون حملہ، دولتِ اسلامیہ کے رہنما شاہد اللہ شاہد ہلاک

ننگرہار میں ڈرون حملہ، دولتِ اسلامیہ کے رہنما شاہد اللہ شاہد ہلاک

کابل (ویب ڈسک )افغانستان کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے میں ڈرون حملے میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے رہنما شاہد اللہ شاہد ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان کی انٹیلیجنس کے مطابق شاہد اللہ شاہد کو ملک کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا ہے۔
شاہد اللہ شاہد اس سے قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان تھے۔ انھوں نے پچھلے سالے اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق شاہد اللہ شاہد ’دولت اسلامیہ‘ میں تیسرے بڑے رہنما تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز