جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںنوابزادہ براہمدغ بگٹی کے حکومت سے مذاکرات کے بیان کا خیر...

نوابزادہ براہمدغ بگٹی کے حکومت سے مذاکرات کے بیان کا خیر مقدم کر تے ہیں، ہندو پنچائیت رہنماء

سبی (ہمگام نیوز)میونسپل کمیٹی کے کونسلر اور ہندو پنچائیت کے رہنماء سیٹھ سیوارام نے قوم پرست رہنماء نوابزادہ  براہمدغ بگٹی کے حکومت سے مذاکرات کے بیان کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بلوچستان کے عوام کے لیے خوش آیند بات ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بہت خون خراباہوچکا ہے اور حالات مخدوش ہیں ایسے حالات میں نوابزدہ براہمدغ بگٹی کا مذاکراتی بیان بلوچستان کی حالات میں بہتر پیش رفت ہو گا انہوں نے کہا کہ تمام ناراض بلوچ قوم پرست رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے راہ ہموار کیے جائے تاکہ بلوچستان میں امن ہو اور بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے امید کر تے ہیں کہ وہ مذاکراتی عمل کو نیک نیتی اور مخلصی سے آگے بڑھائینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز