جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریں نورجان لیلا ، پروم کے رہائشی اسلم اور محب کو ہلاک...

نورجان لیلا ، پروم کے رہائشی اسلم اور محب کو ہلاک کیا .بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا زعمران کے رہائشی نورجان لیلا ، پروم کے رہائشی اسلم اور محب کو ہلاک کیا ہے ،ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ 14 نومبر 2014 کو اسلم اور محب کو گرفتار کیا تھا، وہ بی ایل ایف سے فرار ہوکر حسن شمبے زئی،یعقوب بالگتری کے ساتھ مسلح دفاع کیلئے کام کر رہے تھے ، اس دوران پوچھ گچھ اور تفتیش میں انہوں نے اپنا جرم قبول کیا، اقبال جرم کے بعد انہیں ہلاک کیا گیا، یہ دونوں 23 دسمبر2013 کو شہدائے گوران شہید حلیم، شہیدغنی اور شہید سالم کی شہادت میں ملوث تھے۔ حسن شمبے زئی فرار ہے ۔ نور جان لیلا کو دسمبر 2014 میں گرفتار کیا تھا، اسے زعمران میں ایک فوجی آپریشن اور کئی مخبریوں کی اعتراف کے بعد ہلاک کیا۔ تینوں ریاستی ایجنٹوں و ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان کی لاشیں،ہوشاپ میں پھینکی گئی ہیں،گہرام بلوچ نے کہا کہ جو بلوچ فرزندوں کی شہادت میں ملوث و قابض ریاست کی معاونت کر رہا ہے، کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، تمام ریاستی و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے نشانے پر ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز