چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںنوشکی، خاران اور قلات کے علاقوں میں شدت سے فوجی آپریشن جاری...

نوشکی، خاران اور قلات کے علاقوں میں شدت سے فوجی آپریشن جاری ہے، بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان جئیند بلوچ نے کہاہے کہ گزشتہ دو دنوں سے نوشکی ، خاران، قلات کے مختلف علاقوں ، لکے، ابدو، شول ، حاجی داخلول ، منجروں اور دیگر علاقوںمیں فورسز کی جانب سے زمینی اور فضائی آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے اور عام بلوچ آبادیوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جس سے کئی گھر تباہ اور ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا بھی خدشہ ہے یہ بات انہوں نے ہفتے کے رو ز نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہاکہ گزشتہ رات 10بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے دوران آپریشن فورسز پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاریوں سے حملہ کیا جس سے معتدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہم صرف دعوے نہیں کرتے بلکہ میڈیا کو خود جاکر علاقے کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں پھر تمام حقائق واضح ہونگے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز