جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںنوشکی:خاتون سمیت دو افراد لاشیں برآمد

نوشکی:خاتون سمیت دو افراد لاشیں برآمد

کوئٹہ(ہمگام نیوز)نوشکی سے خاتون سمیت دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ لیویز کے مطابق نوشکی سے تقریباً 25کلومیٹر دور گری ڈاک کے ریگستانی علاقے میں دو افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک چرواہے نے دی۔ جس پر لیویز موقع پر پہنچی اور لاشوں کو سول ہسپتال نوشکی پہنچایا۔
لیویز کے مطابق دو روز پرانی لاشیں خاتون اور مرد کی ہیں ۔دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین میں ایک کی شناخت تیس سالہ محمد نعیم ولد حاجی عبدالحکیم ساکن کلی غریب آباد نوشکی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز