شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںنوشکی احمدوال ایف سی کیمپ پہ حملہ ، متعدد اہلکار ہلاک

نوشکی احمدوال ایف سی کیمپ پہ حملہ ، متعدد اہلکار ہلاک

نوشکی( ہمگام نامہ نگار ) نوشکی کے نواحی علاقے احمدوال میں واقع ایف سی کیمپ پہ مختلف اطراف سے حملہ ، ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس حملے میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دو بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی احمدوال کے ایف سی کیمپ پہ مختلف اطراف سے حملہ کیا ، جس کے بعد شدید نوعیت کی فائرنگ اور دھماکے سنے گئے اور ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس حملے میں ایف سی کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں اور آج صبح سے احمد وال کی طرف سے ایمبولینس نوشکی آرہے ہیں ، تاہم ابھی تک کسی بھی مسلح گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز