شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںنوشکی: قابض پاکستانی فوج کی جارحیت سے دو بلوچ فرزند شہید دو...

نوشکی: قابض پاکستانی فوج کی جارحیت سے دو بلوچ فرزند شہید دو اغواء

نوشکی (ہمگام نیوز)نوشکی کے علاقوں میں دو دن سے جاری فوجی آپریشن میں دو بلوچ فرزند شہید ہوگئے شہدا کی جسد خاکی کو فورسز نے اپنےطویل میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے
اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران مختلف مقامات پہ عام آبادیوں کا گھیراو کرکے انکے گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔ نوشکی کے علاقے “ہرواز بندوسہہ” میں جاری آپریشن میں دو بلوچ فرزند شہید اور دو حراست کے بعد لاپتہ کر دیے ،شہید ہونے والے بلوچ فرزند عبدالمنان ولد غلام رسول اور محمد صدیق ولد گہرام کے نام سے شناخت ہوگئے ۔ شہداء کی جسدِ خاکی کو فورسز اپنے ساتھ لے گئے۔
قابض پاکستانی آرمی نے آپریشن کے دوران کئی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں پر تشدد کی، جبکہ ابراہیم ولد امیت خان اور مستری احمد ولد مصری خان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز