شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںنوشکی ڈگری کالج مسائل کا شکار ہے۔ بی۔ایس۔اے۔سی

نوشکی ڈگری کالج مسائل کا شکار ہے۔ بی۔ایس۔اے۔سی

نوشکی (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈگری کالج نوشکی حکومتی عدم توجہی کے باعث گوں نا گو مسائل کاشکار ہوگیاہے اور کالج میں تعلیمی نظام بری طرح سے متاثر ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے بیشتر ڈیپارٹمنٹس جن میں ،جیوگرافی،جیولوجی،اکنامکس، اور سائیکولوجی جیسے اہم شعبے لیکچر رز اور پروفیسر نہ ہونے کے وجہ سے غیر فعال ہیں، اس کے علاوہ کالج کی کمپیوٹر لیب طویل عرصے سے کمپیوٹر زدستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بندش کا شکارہے، اور کالج میں لائبریری میوزیم جیسے بنیادی سہولیات دستیاب نہیں،کالج بلڈنگ ریپیرنہ ہونے کی وجہ سے خستہ خالی کا شکار ہے، اور امتحانی سنٹر موجود نہیں، موسم گرما میں بجلی کی سہولیات اور سردیوں میں ہیٹرز نہ ہونے اور پینے کی پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اور ہزاروں کے تعداد میں طلباو طالبات زیر تعلیم ہونے کے باوجود ہاسٹلزکی سہولیات موجود نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں واقع ڈگری کالج انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جس سے مقامی طلباء طالبات کو گریجویٹ کرنے کی موقع حاصل ہوتی ہے۔ بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے نوشکی کے طلبا و طالبات کو کوئٹہ یا دوسروں شہروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانا پڑتا ہے۔دوسرے شہروں میں تعلیمی اخراجات برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے اکثر طلباء و طالبات اپنے تعلیمی کیرئیر کو مزید آگے بڑھانے کے بجائے ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ترجمان نے آخر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، چیف سیکریٹری سیف اللہ چٹھہ ، ایم پی اے نوشکی غلام دستگیر بادینی ،وزیر تعلیم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ کالج کے غیر فعال شعبہ جات میں لیکچررز و پروفیسروں کی تعیناتی کرکے شعبوں کو فعال کیاجائے، اور دیگر سہولیات کی فراہمی کرکے کالج کے تعلیمی نظام کو بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز