پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںنوشکی: گن پوائنٹ پر چار افراد اغواء

نوشکی: گن پوائنٹ پر چار افراد اغواء

نوشکی(ہمگام نیوز)نوشکی کے علاقہ زاروچاہ کے علاقہ سے چار افراد گن پوائنٹ پر اغواء،ایک مغوی فرار ہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق نوشکی سے چاغی جانے والے گاڑی کو مسلح افراد نے زاروچاہ کے مقام پر روک کر گاڑی میں سوار خدائے رحیم میروانی،رحمت اللہ سمالانی،علم گل اور ولی محمد سمالانی کو اسلح کے زورگاڑی سمیت اغواءکرلیا،تاہم ایک مغوی ولی محمد اغواءکاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،جبکہ باقی افراد کو مسلح افرا د اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگئے ،واقعہ کے اطلاع کے بعد نوشکی انتظامیہ نے کاروائی شروع کردیاہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی اور نہ ہی اغواءکے وجوہات کا معلوم ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز