پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریں شہداء کے نام کو ذاتی مفاد کےلئے استعمال کرنے کا کسی...

شہداء کے نام کو ذاتی مفاد کےلئے استعمال کرنے کا کسی کو حق نہیں : بی آر ایس او

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان کی طرف سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مخصوص گروہ کی طرف سے 13نومبر کو بطورِ شُہدائے بلوچستان کے دن کے طور پر منانا اپنی گرتی ہوئی ساخت کو بچانا اورسیاسی دکانداری چمکانے کے سوا اور کچھ نہیں۔ترجمان نے کہا کہ شہیدوں کے مقدس نام کو اپنی ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا حق کسی کو نہیں دیا جائیگا، بلوچ گلزمین کے شہیدوں نے اپنی قیمتی جانیں اس لیے قربان نہیں کیں کہ ہم ان کے مقدس نام سے اپنی سیاست چمکائیں اوراپنے ذاتی مفادات حاصل کریں بلکہ انہوں نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ترجمان نے کہا کہ 13نومبر یا اس نوعیت کا کوئی بھی دن قومی اداروں کی صلح مشورے کے بعد طے پاتے ہیں لیکن 13 نومبر کو شُہدائے بلوچستان کے لیے مختص کرنا ایک مخصوص گروہ کا فیصلہ ہے جس میں قومی اداروں کی رضہ مندی شامل نہیں، اگر اس دن کا باقاعدہ اعلان کرنے سے پہلے بلوچ قومی رہنماؤں ، آزادی پسند پارٹیوں اور تنظیموں سے صلح مشورہ کیا جاتا تب جو بھی دن طے پاتا اُس پر کسی کو بھی اعتراض نہ ہوتا لیکن چونکہ ایسا نہیں کیا گیا بلکہ ایک مخصوص گروہ نے اپنی آمرانہ ذہنیت ظاہر کرتے ہوئے 13نومبر کے اپنے ذاتی فیصلے کو بلوچ قوم پر مسلط کر دیا ہے ۔جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔بی آر ایس او کے ترجمان نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ ہمارے چند آزادی پسند دوست اس غیر سیاسی اور غیر سنجیدہ فیصلے کو قبول کر چکے ہیں جنہیں اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور تمام آزادی پسند پارٹیوں اور تنظیموں کو چاہیے کہ مل بیٹ کر باہمی صلح و مشورے سے اس طرح کے اہم مسائل کو حل کر کے اپنی قومی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ آگے چل کر مزید اختلافات یا مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز