جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریں نوک آباد تسپ سے فقیر عرف فقو کو گرفتار کیا اہم...

نوک آباد تسپ سے فقیر عرف فقو کو گرفتار کیا اہم انکشفات کیئے.بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے اخباری دفاتر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے 16 ستمبر کو نوک آباد تسپ سے فقیر عرف فقو کو گرفتار کیا جو ریاستی اداروں کے مقامی سربراہ ملا غفور کے ساتھ ساتھ سعود کے زیر نگرانی ریاستی اداروں کیلیئے کام کر رہا تھا.مزکورہ نے خدابادان سراوان اور تسپ میں (وطن دوست رضاکار ) کے نام پر مختلف نوجوانوں کو ریاستی خبری کے طور پر استعمال کیا.اور اِن خبریوں کے نام بھی بتائے.مجرم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بی ایس او آزاد پنجگور زون کے سابقہ آرگنائزر حمزہ بلوچ کی شھادت میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ شھید کے شھادت میں ملوث اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے جن کو تنظیمی حکمت عملی کے تحت پبلش نہیں کیا جائے گا اور وقت و حالات کے مطابق پبلش کیا جائے گا.اس دوران مجرم فقیر نے اپنے ایک اہم ساتھی رحمت اللَہ کا اپنے ساتھ تعلقات اور مخبری کے بارے میں اہم بھی انکشفات کیئے.رحمت اللَہ کو سرمچاروں نے 6 اکتوبر کو خدابادان میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا.مجرم فقیر اور ان کے نیٹ ورک کے اہم ملزموں تک پہچنے اور ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ایک حکمت عملی کے تحت مجرم فقیر کو ایک ماہ تک اپنے حراست میں رکھنے کے بعد قتل کردیا. ہم واضح کرتے ہیں کہ ریاست بلوچ سرمچاروں سے شکست کے بعد اب عام بلوچوں کو مراعات اور لالچ دیکر وطن دوست اور رضاکار کا نام دے کر انہیں اپنے خبری کے طور پر استعمال کرہا ہے.اور میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اندرون پاکستان اور عالمی دنیا کے سامنے اپنے شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے. بلوچ سرمچار ریاست کے لیے کام کرنے والے تمام مقامی خبریوں کو ان کے انجام تک کسی بھی وقت پہنچا سکتے ہیں.لہذا بلوچ قوم سے درخواست ہے کہ وہ ان سے دور رہیں. اس کے علاوہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح ڈنڈار مادگ موڈ پر قابض آرمی کی قافلے پر راکٹ لانچروں اور لائٹ مشین گنوں سے حملہ کیا حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور قافلے میں شامل گاڈیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز