شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںنیوکاہان کے طلبا ایک مخلص اور جفا کش استاد سے محروم ہوگئے

نیوکاہان کے طلبا ایک مخلص اور جفا کش استاد سے محروم ہوگئے

نیوکاہان(ہمگام نیوز)مرحوم استاد اکبر مری رحلت کرگئے ہیں۔ سنگت اکبر مری سن اسی کی دہائی میں افغانستان میں ہزاروں مری بلوچوں کے ساتھ جلاوطنی گزارنے کے دورلیکر وطن واپسی پراستاد اکبر نے ہمیشہ تعلیم کے شعبہ میں اپنی خدمات پیش کئے۔ دشمن قابض کی دھمکیوں، پکڑ دھکڑ اور ریاستی دہشت گردی کا براہ راست نشانے پر رہنے والے استاد اپنے دیگر انقلابی دوستوں کے ہمرہ میدان میں ڈٹ رہے۔ نیوکاہان میں قیام پزیر مری بلوچوں کے بچوں کو اپنی مدد آپ پڑھانے کا بیڑا اٹھایا۔ اس بلوچ دوست کام کی قیمتی انہیں بار جیل و زندان میں اذییت دے کر بھگتنا پڑا لیکن انہوں نے تمام تر ریاستی ظلم و جبر کا پروا کئے بغیر اپنی مشن کو جاری رکھا۔
نواب خیر بخش مری اور سنگت حیربیار کے ساتھ آخری وقت تک کھڑے رہے، انہوں نے اپنی ذاتی مجبوریوں کو بچوں کے تعلیم کے راہ پر حائل نہیں ہونے دی، تنگ دستی، غربت اور نا مسائب حالات کو اپنے ارد گرد بھٹکنے ہیں دیا۔
ان کی زیر تربیت بہت سے فارغ طلبا اس وقت قومی ذمہ داریاں ادا کرکے فخر محسوس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز