پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںنیویارک میں پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ بی این ایم

نیویارک میں پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ بی این ایم

نیورک (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے غیر انسانی سلوک سات دہائیوں سے جاری ہے۔ بلوچستان کو زبردستی پاکستان کاکالونی بناکر تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھاگیا۔ اس کے خلاف بلوچ قوم نے جد وجہد کی ہے، جو آج بھی جاری ہے۔ بلوچستان میں کئی اجتماعی قبریں برامد ہوئی ہیں، جو نسل کشی ہے۔ پاکستان سندھ اور بلوچستان میں تمام عالمی قوانین کو پامال کرکے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جمعرات 21 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بلوچ نیشنل موومنٹ اور جئے سندھ قومی محاذ پاکستانی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ اسی دن پاکستان کے وزیر اعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں خطاب کرینگے۔ہم عالمی طاقتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دنیا میں دہشت پھیلانے اور بلوچستان اور سندھ میں نسل کشی کے اقدام پر پاکستان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
تمام انسان دوست تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے دو بجے تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی دفتر کے سامنے بی این ایم اور جسقم کی مشترکہ مظاہرہ میں بھرپور شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز