سه‌شنبه, آوریل 23, 2024
Homeخبریںنیپولین کی فوج کے دو سو فرانسیسی فوجیوں کے ڈھانچے دریافت

نیپولین کی فوج کے دو سو فرانسیسی فوجیوں کے ڈھانچے دریافت

برلن(ہمگام نیوز) جرمنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں تعمیراتی کام کے دوران نیپولین بوناپارٹ کی فوج کے دو سو فرانسیسی فوجیوں کے ڈھانچے نکالے گئے ہیں۔

فرینکفرٹ شہر کی منصوبہ بندی کے سربراہ اولف کیونٹز کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سنہ 1813 میں روس سے پسپا ہونے والی نیپولین کی گرینڈ آرمی میں شامل تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ یہ فوجی جنگ کے دوران زخمی ہونے یا ’ٹائفس‘ یعنی ایسا بخار جس میں مریض کو بخار کے علاوہ شدید سر درد لاحق ہوتا ہے کے سبب ہلاک ہوئے تھے۔

اولف کیونٹز کے مطابق سنہ 1813 میں فرینکفرٹ کے قریب لڑی جانے والی ان جنگوں میں15 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ ڈھانچے شہر کے مغربی ضلعےروئڈلہیم سے ملے ہیں۔

فرینکفرٹ میں تاریخی اور ثقافتی ورثے کی ڈائریکٹر آندریا ہیمپل نے بتایا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ انتہائی عجلت میں بہت زیادہ تعداد میں قبریں کھودی گئی تھیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’متاثرین کے تابوتوں کو مشرق سے مغرب کے روایتی انداز کی بجائے جنوب سے شمال کی سمت میں ایک صف میں دفن کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انھیں جلدی میں دفن کیا گیا تھا۔

تقریباً 30 سے زائد ڈھانچوں کو نکالا جا چکا ہے اور توقع ہی کہ دیگر کو آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں نکال لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نپولین کی چھ لاکھ فوجیوں پر مشتمل فوج نے جون 1812 میں حملہ کیا تھا اور ستمبر میں ماسکو پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم انھیں شدید جانی نقصان بھی کاسامنا بھی ہوا اور شکست کے بعد واپس لوٹنا پڑا تھا۔

اس بارے میں خیال  ہے کہ حملہ کرنے والی فوج کی کل تعداد میں سے صرف 90 ہزار فوجی ہی فرانس واپس لوٹ پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز