پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںوائس فار بلوچ مسنگ پرسنزنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شہداءکی یاد میں...

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شہداءکی یاد میں شمع روشن کی ۔

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1789دن ہوگئے
کوئٹہ (ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1789دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں شہید جلیل ریکی بلوچ کی والدہ نے لاپتہ افراد شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور تمام وطن کے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوں یہ سوچ کر اپنے آپ کو تسلی دیتی رہوں گی کہ میں اپنی سرزمین کے شہیدوں کو قطعی نہیں بھول سکتی اور نہ بھول سکنے کی مجھ میں ہمت ہوگی اس لئے کہ شاید کبھی کبھی ان شہداءکے نام سنوں گی یا کہیں ان کی تصویریں دیکھ لوں گی میں ان شہداءکو بھول کر بھی نہ بھول پاﺅں گی جلیل ریک میرے اتنے شاید قریب نہ تھا جتنا وہ اپنے فکر اور نظریہ جذبے سے تھا وہ کیچی بیگ سریاب کی گلیوں میں کوئٹہ شہر کے بازاروں میں اور عام چوراہوں پر اپنے 8سے 10دوستوں کے ساتھ گھومتا پھرتا جو سب سے نمایاں اور الگ تلگ تھا جس کے لمبے گھنے بال سفید دانت کالی آنکھیں جو کسی منزل کی تلاش میں گھومتا ھا چھوڑا سینہ اونچی ناک اور زیب تن بلوچی قمیض اور سینہ پر آزاد بلوچستان کا بیج پاﺅں میں بلوچ چپل تھے صاف کیجئےے میں اپنے خیالوں میں اتنا کھوگیا کہ یہ بھی بھول گیا کہ مجھے اس شہید نوجوان کی یاد کس طرح آئی اس وقت بلوچستان میں شہید ہونے والے لہو نے آزادی کے چراغ کو روشن کیا ہے کیونکہ آزادی کا چرغ تیل سے نہیں لہو سے جلتا ہے بلوچ قوم کے عظیم فرزندوں نے بلوچستان کی آزادی کیلئے اپنا پاک لہو گرا کر قوم کے باغیرت بلوچ قوم کی ضمیر جگائی ہے یہ ان شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے پورا بلوچ قوم قبضہ گیر کے خلاف دیوار کی طرح کھڑا ہوجائے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ 13نومبر کو لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ قوم نے یوم شہداءکے طور پر مناتے ہوئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شہداءکی یاد میں شمع روشن کی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز