جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) وائس فار بلو چ مسنگ پر سنزاور بلو چ ہیو من رائٹس آ ر گنا ئز یشن کے زیر اہتما م لا پتہ بلو چوں کی عدم با زیابی مسخ شدہ نعشوں کے ملنے ڈیر ہ بگٹی سے لا پتہ کی جا نے والی بلو چ خواتین کی اغواء نما گر فتار ی کے خلاف انسانی حقو ق کے عالمی دن کے مو قع پر وائس فار بلو چ منسگ پرسنز کے چئیرمین نصر اللہ بلو چ کی قیاد ت میں بلو چستان ہا ئی کورٹ ، بلو چستان اسمبلی اور کوئٹہ پر یس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینزز اور پلے کارڈ کے علا وہ لا پتہ افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ریلی اور مظاہر ہ میں ایچ آر سی پی کا و فد کے ساتھ ساتھ سول سو سائٹی اور لا پتہ کئے گئے علی اصغر بنگلز ئی ، سمیع مینگل ، عبد البا قی ، ظفر اللہ ، رحمت اللہ ، سمیت دیگر کے اہلخانہ اور لواحقین بھی شر یک تھے مظاہرین سے وائس فا ر بلو چ مسنگ پر سنز کے چےئرمین نصر اللہ بلو چ اور بی ایچ آ ر ا و کی با نک گرا ن نا ز اور ایچ آ ر سی پی کے ر یسر چ کو آ رڈینیٹر امیر جا ن نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ آ ج دنیا بھر میں انسانی حقو ق کا عالمی دن منایا جار ہا ہے اس منا سبت سے انصا ف کیلئے بنائے جا نے والے اد ا رو ں اقوام متحدہ انسا نی حقو ق کی تنظیموں کو یہ پیغام دینا چا ہتے ہیں کہ قانون اور ہمار ے مذ ہب اسلا م اور مہذ ب دنیا میں تما م انسانو ں کے حقو ق برابر ہیں یہاں بلو چوں کو انسا ن نہیں سمجھا جا تا اور نہ ہی ان کے انسا نی حقوق دئیے جا تے ہیں مقتد ر قو تیں اور نا م نہا د جمہور ی حکومت کے دور میں بھی آ ئین اور قانون سمیت انسانی حقو ق کی خلا ف ور زیاں کی جارہی ہیں بلو چ سیا سی کار کنوں کی اغوا ء نما گر فتا ریاں اور مسخ شدہ نعشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے مقر رین کا کہنا تھا کہ گز شتہ دنوں ڈیرہ بگٹی سے خواتین کو اغواء کیا گیا اور بلو چستان بھر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں جا ری ہے انہوں نے کہا کہ لا پتہ افراد میں سے اگر کسی نے کو ئی جر م کیا ہے تو اسے عدا لت میں پیش کیا جا ئے تا کہ وہ اپنی صفا ئی پیش کر سکے عدم با زیا بی کی وجہ سے ان کے اہلخا نہ اورلواحقین ذہنی اذیت سے دو چا ر ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قانون میں واضح ہے کہ کسی بھی گر فتار شخص کو 24گھنٹے کے اند ر اندر کسی بھی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر نا ہو تا ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہو تا انہوں نے کہا کہ وفا قی حکومت نے تحفظ پا کستان آ رڈیننس پا س کر کے خفیہ اد ار وں کے غیر آئینی اقداما ت کو تحفظ دیا ہے جس کی ہم مذ مت کر تے ہیں مظاہرین نے اقوام متحد ہ انسانی حقو ق کی تنظیموں اور انصاف کیلئے بنائے جا نے والے ا دا روں سے اپیل کی ہے کہ بلو چستان میں انسانی حقو ق کی خلا ف و رزیوں کا نو ٹس لیں مظاہرین اپنے مطالبا ت کے حق میں نعر ہ بازی کر تے ہوئے پر امن طورپر منتشر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز