پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںوائٹ ہاوس کے پریس سیکریٹری مستعفی۔

وائٹ ہاوس کے پریس سیکریٹری مستعفی۔

واشنگٹن(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری شان سپائسر انتظامی تبدیلی پر احتجاجاً اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کی خبر کے مطابق شان سپائسر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی کمیونی کیشنز ڈائریکٹر کی تقرری سے خوش نہیں تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال سٹریٹ سے منسلک انتھونی سكیرامکسائی کو کمیونیکیشنز ڈائریکٹر کے لیے منتخب کیا ہے جس کا جزوی کام ابھی تک شان سپائسر دیکھ رہے تھے۔ شان سپائسر کیمرے کے سامنے آ کر میڈیا کو بریف کرتے رہے ہیں لیکن حالیہ چند ہفتوں میں انھوں نے کیمرے سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔ شان سپائسر نے میڈیا کو بتایا ‘وائٹ ہاؤس صاف سلیٹ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز