پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںواجہ حمید کی قومی خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا...

واجہ حمید کی قومی خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔ بی ایل اے

کوئٹہ ۔ہمگام نیوز

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا کہ سنگت داؤد عرف واجہ حمید بلوچ نے 2011میں بی ایل ایف سے بی ایل اے میں قومی خدمات سر انجام دینے کے لیے بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے بحیثیت گوریلا سپاہی کے جدوجہد شروع کی ۔2011سے 2012 تک بولان میں متعدد جنگی محاذوں پہ بہتر اور مثالی کردار ادا کیے ۔ واجہ حمید بلوچ کے انھی خدمات کے بدولت بی ایل اے نے ان کو پنچگور میں کیمپ کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سونپی جو سنگت داؤد عرف واجہ حمید بلوچ نے اپنے شہادت تک بخوبی انجام دئیے اور پنچگور میں تنظیم کو منظم کرنے میں بہتر کردار ادا کیا پچھلے دنوں واجہ علاج کے سلسلے میں دوستوں سے رخصت ہوئے اور دو دن بعد سوشل میڈیا پر کچھ نامعلوم آئی ڈیز سے ان کی شہادت کی خبر گردش کرنے لگی اور انھی آئی ڈیز سے ان کے جائے شہادت کی نشاندہی کی گئی جہاں واجہ حمیدبلوچ کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا ۔ واجہ حمید کے قتل کے تانے بانے سیدھی طرح سے ایک سازش کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔ اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے اس کے تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے غور کیا جارہا ہے اور واجہ حمید جن لوگوں کے ذریعے علاج کے لیے گئے تھے ان کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ جلد ہی اس سازش کو بے نقاب کرکے اس کے محرکات قوم کے سامنے لائے جائیں گے ۔سنگت داؤد عرف واجہ حمید بلوچ کے قومی خدمات کو تنظیم کے تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز