پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںواشک کے علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے سے باپ دو بچوں سمیت...

واشک کے علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے سے باپ دو بچوں سمیت جاں بحق

واشک(ہمگام نیوز)واشک کے علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے سے باپ دو بچوں سمیت جاں بحق ہو ئے جبکہ ان کی اہلیہ اپنے دیگر دو بچوں سمیت شدید زخمی ہوئی جنہیں مزید علاج کی غرض سے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ متاثرین کی خاندانی ذرائع کے مطابق یونین کونسل جھنگیاں میں واقع زرد نامی دور دراز علاقے میں ایک کمرے کے اندر ایل پی جی گیس سلنڈر لیکج کی وجہ سے شدید دھماکے کے سبب پھٹ گئی جہاں انگیٹی بھی جل رہی تھی جس کے سبب کمرے نے آگ پکڑ لی جہاں ملک محمد سمالانی نامی شخص اپنے دو کمسن بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ اس موقع پر متوفی کی اہلیہ اور دو دیگر بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی طبی سینٹر میں امداد دینے کے بعدمزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز