شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںوڈھ میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق 13...

وڈھ میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق 13 زخمی

وڈھ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے وڈھ آنے والی بدقسمت باراتیوں کی گاڑی تحصیل وڈھ علاقہ کراڑو کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے مزدا گاڑی سے ٹھکر اگئی مزدا ڈرائیور اور ایک خاتون جان بحق جبکہ13باراتی شدید زخمی،لیویز کی بھار ی نفری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر بیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب سے وڈھ آنے والی باراتی کی گاڑی کراڑوکے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی پیاز سے لوڈ مزدا گاڑی سے ٹھکراگئی جس کے نتیجے میں مزاد ڈرائیور حبیب اللہ ولد محمد ایوب اورباراتیوں سے ایک خاتون مسماۃ(ذ) موقع پر جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ محمد عثمان، عبداورالناصر، الہٰی بخش، اسمہ،کائنات، شازیہ، زینت، رقیہ، ریحانہ طاہرہ، محمد حمزہ،عنایت اللہ، اور مجیب الرحمٰن زخمی ہوگئے، میتوں کو ضروری کاورائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی اور زخمیوں کو طبعی امداد کیلئے بیلہ کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز