پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںپاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل 52 ہزار افراد کا ریکارڈ ختم کرنے...

پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل 52 ہزار افراد کا ریکارڈ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ہمگام نیوز) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل 52 ہزار افراد کا ریکارڈ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس بات کا علان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں ای سی ایل میں شامل افراد کی تعداد صرف تین ہزار رہ جائے گی، ماضی میں ای سی ایل کے قانون کو بے دردی سے استعمال کیاگیا۔

چوہدری نثار نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی ای سی ایل لسٹ میں آٹھ ہزار افراد شامل تھے، 1985 سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر لوگوں کے نام موجود ہیں۔

وزیر داخلہ کے مطابق ماضی میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ کو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیاگیا جبکہ مستقبل میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کی اتھارٹی صرف وزارت داخلہ کے پاس ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی شخص سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں شامل نہیں ہوگا، حساس اداروں کے افسران جن کا ملک سے باہر جانا قومی مفاد کے خلاف ہو، کے نام شامل ای سی ایل ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ اگر تین سال تک کیس منطقی انجام تک نہ پہنچا تو نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا اور نہ ہی بلاجواز کسی پاکستانی کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی جائے گی۔

چوہدری نثار نے بتایا کہ گزشتہ دو سال سے کسی ایک شخص کا نام بھی سیاسی بنیاد پر ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں 80 ہزار شناختی کارڈز بلاک کئے گئے، چالیس ہزار جعلی شناختی کارڈز 2013 سے قبل جاری کئےگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز