پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںپاکستانی ایئر فورس کیمپ پر طالبان کا حملہ،سولہ افراد ہلاک

پاکستانی ایئر فورس کیمپ پر طالبان کا حملہ،سولہ افراد ہلاک

پشاور(ہمگام نیوز) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قریب انقلاب روڈ پر پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے بڈھ بیر کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔جس سے سولہ افراد ہلاک ہوئے۔

فوج کے محکمہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ پشاور کے قریب پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود مسجد میں نماز پڑھنے والے افراد پر فائرنگ کی جس سے 16 افراد ہلاک ہوئے، پاکستان ائیر فورس کے 2 ٹیکنیشن اور ایک نامعلوم شخص بھی حملہ آوروں کا نشانہ بنے جبکہ فوج کے آپریشن میں ایک کیپٹن اسفند یار بھی ہلاک ہوئے ، 10 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز