جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںپاکستانی فوج کے دو چوکیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے...

پاکستانی فوج کے دو چوکیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ سرمچاروں نے مشکے کے علاقے میہی میں قائم قابض آرمی کی دو چوکیوں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ حملے کے بعد پاکستانی آرمی کی بڑی تعداد میہی پہنچ گئی ہے۔ میہی میں پی ٹی سی ایل ٹاور اور اسکول پر قائم چوکیوں پر یکے بعد دیگرے حملہ کیا گیا۔ یہاں پی ٹی سی ایل ٹاور، مسجد اور اسکول پر آرمی نے قبضہ کرکے چوکی اور انکو فوجی رہائشی مقام میں تبدیل کردئیے ہیں۔فورسزپر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز